شرم کرو! تمہیں اللہ کا ڈر نہیں، مشی خان، عائزہ پر برس پڑیں
کراچی ( آن لائن)معروف پاکستانی اداکارہ مشی خان نے اسرائیل فلسطین کشیدگی پر خاموش رہنے اور سوشل میڈیا پر غزہ سے متعلق پوسٹ نہ کرنے پر عائزہ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
اسرائیل کی فلسطین پر دہشتگردی کے خلاف جہاں دْنیا بھر کے فنکار اپنی آواز بلند کررہے ہیں اور فوری طور پر غزہ میں جنگ بند کا مطالبہ بھی کررہے ہیں تو وہیں انسٹاگرام پر 13 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے فلسطین سے متعلق پوسٹ کرنے سے انکار کردیا ہے۔عائزہ خان مسلسل سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر متحرک ہیں جہاں وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنے نت نئے فوٹو شوٹس پوسٹ کررہی ہیں اور جب صارفین نے اداکارہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے یہ سوال کیا کہ وہ غزہ کے لیے پوسٹ کیوں نہیں کررہی ہیں تو عائزہ خان نے کہا کہ دعا کرنا روزانہ پوسٹ کرنے سے زیادہ بہتر ہے لہٰذا زیادہ سے زیادہ دْعا کریں اور دوسروں پر انگلی اْٹھانے اور ایک دوسرے پر الزام لگانے سے گریز کریں۔
اس پوسٹ کے بعد عائزہ خان کو صارفین کے ہاتھوں ایک بار پھر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد عائزہ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے پوسٹ ہی ڈیلیٹ کردی۔صارفین کی تنقید کے بعد اب اداکارہ مشی خان نے بھی عائزہ خان سمیت اْن تمام سوشل میڈیا اسٹارز اور فنکاروں کو کھری کھری سْنائی ہے جو فلسطین پر اسرائیلی حملوں کو خاموشی سے دیکھ رہے ہیں اور اپنی آواز بْلند نہیں کررہے ہیں۔مشی خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاو نٹ پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اْنہوں نے کہا کہ میرا سوشل میڈیا انفلوئنسرز، اسٹارز اور فنکاروں سے سوال ہے کہ آپ کے سوشل میڈیا پر لاکھوں، کروڑوں فالوورز ہیں، آپ فلسطین اور غزہ کے لیے آواز کیوں نہیں اْٹھا ر ہے ۔ مشی خان نے عائزہ خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہہ رہی ہیں کہ صرف دْعا کرو اور پوسٹ نہیں کرو، کچھ شرم کرو، آپ کو اللہ کا خوف نہیں ہے، آپ کو صرف اپنے ملین فالوورز کے کم ہونے کا ڈر ہے ۔
Comments are closed.