سلمان خان کی فلم ”ٹائیگر3“ کی ریلیز کو عمان اور قطر میں مشکلات
ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان کی میگا ایکشن فلم ٹائیگر3 کو مشرق وسطی کے ممالک عمان اور قطر میں ریلیز کیلئے مشکلات کا سامنا ہے۔
ٹائیگر3 دیوالی کے موقع پر 12 نومبر کو انڈیا میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی اور بیرون ممالک اسے ایک دن قبل ہفتے کے روز پیش کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق عمان اور قطر کے حکام نے فلم کے مواد پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور ابھی تک فلم کو اجازت دینے پر ان کا حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹائیگر3 میں پاکستان اور انڈیا کے پہلو سے مناظر پر دونوں ممالک کو فلم پر تحفظات ہیں اور اگر وہ مطمئن ہوگئے تو پھر فلم کو ریلیز کی اجازت مل سکے گی۔ واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے کلین چٹ مل چکی ہے اور وہاں یہ معمول کے مطابق ریلیز ہوگی۔
Comments are closed.