آج کی نوجوان نسل کو کلاسیکل موسیقی کے بارے میں بہت کم علم ہے، شاہدہ منی
لاہور (آن لائن) نامور گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ جو لوگ کلاسیکل موسیقی کو سمجھتے ہیں وہ آج بھی اس کو سننا چاہتے ہیں ، بلا وجہ اچھل کود کو میوزک کا نام دیدیا گیا ہے جو میرے نزدیک موسیقی کی توہین ہے۔ ایک انٹر ویو میں شاہدہ منی نے کہا کہ آج بھی جہاں خالص موسیقی پیش کی جارہی ہو لوگ اسے سنتے ہیں ،خاص طو رپر کلاسیکل موسیقی کا تو جواب ہی نہیں ہے۔ نہوں نے کہا کہ آج کی نوجوان نسل کو کلاسیکل موسیقی کے بارے میں بہت کم علم ہے ،کلاسیکل موسیقی دنیا میں پاکستان کی پہچان ہے ۔ کلاسیکل گانے والوں نے اس کے لئے اپنی زندگیاں وقف کیں آ ج بھی ان گلوکاروں کو یاد کیا جاتا ہے۔
Comments are closed.