میانمار: جھڑپوں کے سبب 50 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ، اقوام متحدہ

نیو یارک (آن لائن) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شمالی میانمار میں مسلح گروہوں کے اتحاد کی طرف سے 2 ہفتے قبل فوج کے خلاف حملے شروع کرنے کے بعد سے تقریباً 50 ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی سرحد کے قریب واقع شمالی شان کے پورے علاقے میں جھڑپیں جاری ہیں، مبصرین جنتا کے 2021 سے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے یہ ان کے لیے سب سے بڑا چیلنج قرار دے رہے ہیں۔میانمار نیشنل ڈیموکریٹک الائنس، تانگ نیشنل لیبریشن آرمی اور اراکان آرمی نے چین کے لیے اہم تجارتی راستوں کو بند کر دیا اور بتایا کہ انہوں نے درجنوں فوجی چوکیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور کے مطابق 9 مئی سے اب تک شمالی شان کے علاقے سے تقریبا 50ہزار افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک رہائشی نے کہا کہ چین کے اہم تجارتی راستے میوز اور چنشواہو پر قائم ہنسوی قصبے میں جمعہ کو بھی جھڑپیں جاری رہیں۔

Comments are closed.