واشنگٹن (آن لائن)امریکی جنگی طیارہ مشرقی بحیرہ روم میں گر کر تباہ ہو گیا ۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی کمانڈکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارہ تربیتی آپریشنز کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ طیارے کے گرنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم فی الحال کسی تخریبی کارروائی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔متاثرہ خاندانوں کے احترام میں طیارے کے عملے کے بارے میں کوئی معلومات جاری نہیں کی جائیں گی۔ ۔
Comments are closed.