القادر ٹرسٹ کیس چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں نیب ٹیم کی تفتیش

راولپنڈی(آن لائن) القادر ٹرسٹ کیس چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کرنے کے بعد نیب راولپنڈی کی ٹیم اڈیالہ جیل واپس چلی گئی ،جیل ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کی ٹیم نے پی ٹی آئی چیرمین کے وارنٹ گرفتاری جیل حکام کو موصول کروا دیئے، نیب راولپنڈی کی ٹیم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اور وقار الحسن شامل تھے، نیب راولپنڈی کی ٹیم نے پی ٹی آئی چیرمین سے القادر ٹرسٹ میں پوچھ گچھ بھی کی،پی ٹی آئی چیرمین کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اڈیالہ جیل میں رکھا گیا۔

Comments are closed.