توشہ خانہ اور 190ملین پاؤنڈ کیس ،نیب نے بشرٰٰی بی بی کو 11سوالات پر مشتمل سوالنامہ تھمادیا،جوابات جمع کرانے کی ہدایت

اسلام آباد(آن لائن ) قومی احتساب بیور و (نیب )نے توشہ خانہ اور 190ملین پاؤنڈ نیشنل کرائم ایجنسی کیس میں سابق وزیراعظم اور چےئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشرٰٰی بی بی کو 11سوالات پر مشتمل سوالنامہ تھمادیا۔نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹس جاری ہونے کے بعد چےئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشرٰی بی بی نیب آفس میلوڈی اسلام آباد پہنچیں،نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے بطور ملزمہ پیش ہوئیں۔نیب ٹیم نے بشریٰ بی بی سے پوچھ گچھ کی جس کے بعد انہیں سوالنامہ فراہم گیا ۔ بشرٰی بی بی سے 11سوالات کئے گئے جن کے جوابات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی

۔ پہلا سوال کیا گیا کہ آپ نے تعلیم کہاں سے حاصل کی اور کیا آپ نے اسلامی تدریسی کو رس بھی کیا؟القادرٹرسٹ یونیورسٹی پروجیکٹ بنانے کا مقصدکیاتھا؟کیا بطور ٹرسٹی ہونے کے ساتھ بطور استاد بھی کو ئی ذمہ داریاں ادا کررہی ہیں؟ سوالنامے میں بشرٰی بی بی سے پوچھا گیا کہ معروف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے 458کنال زمین تحفے میں کیوں لی ؟نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے القادر ٹرسٹ کے اکاؤنٹ میں 18کروڑ روپے کیوں منتقل کےئے؟ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے ملنے والے 18کروڑ روپے میں سے 8کروڑ کہاں غائب ہیں؟ریکارڈ میں 10کروڑ روپے کیوں ظاہر کےئے گئے ، کیا نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے ہیرے کا ہار، دیگر تحائف 190ملین پاؤنڈ کا فائدہ دینے پر حاصل کےئے ؟کیا آپ نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے دیگر فوائد لےئے ؟ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک نے القادر ٹرسٹ کیس میں دلچسپی دکھائی یا آپ نے رابطہ کیا، نیب نے فرح گوگی کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی ، نیب نے سوال کیا کہ فرح گوگی سے آپ کا کیا تعلق ہے؟فرح گوگی کے کردار سے کیا آپ مطمئن ہیں ۔ سوالنامہ موصول کرنے کے بعد چےئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ روانہ ہو گئیں۔

Comments are closed.