علی ظفر کی بغیر شرٹ پہنے تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

لاہور (آن لائن) معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر کی بغیر شرٹ پہنے تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ سوشل میڈیا پر علی ظفر کی دھوم کی وجہ انکا کوئی گانا نہیں بلکہ انکا حالیہ فوٹو شوٹ تھا جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا۔ گلوکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند ان دیکھی تصاویر جاری کیں جس نے بہت کم وقت میں سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

\جاری کردہ تصاویر کے کلیکشن میں گلوکار بنا شرٹ کے کیمرے کے سامنے پوز دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔علی ظفر نے خود کو ہی ان تصاویر پر ٹرول کرتے ہوئے ہیش ٹیگ شرم کرو علی ظفر استعمال کر ڈالا۔ جیسے ہی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جہاں گلوکار کے مداحوں نے انکے لیے تعریفوں کے پل باندھے وہیں کئی صارفین کو علی ظفر کا یہ انداز کچھ خاص نہ بھایا صارفین کا تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کی معصومیت کہاں گئی انسان مکمل لباس میں ہی اچھا لگتا ہے۔

Comments are closed.