ٹک ٹاکر علیزہ سحر شادی کے اگلے دن ہی گرفتار

لاہور (آن لائن) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوب وی لاگر علیزہ سحر اسلحے کی نمائش کرنے پر شادی کے اگلے دن ہی شوہر کے ہمراہ گرفتار ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علیزہ سحر کو ان کی شادی کے اگلے دن ہی پنجاب پولیس نے گرفتار کرلیا۔ نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعداب علیزہ سحر نے شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں،ان کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں،علیزہ سحر نے دل محمد کمہار نامی شخص سے شادی کی ہے۔علیزے سحر کی شادی کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔دراصل علیزہ سحر اور ان کے شوہر کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اسلحے کی نمائش کررہے ہیں، یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پنجاب پولیس نے کارروائی کی اور ٹک ٹاکر کو شوہر کے ہمراہ گرفتار کرلیا۔ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں کے مطابق، علیزہ سحر اور ان کے شوہر نے گرفتاری کے بعد ویڈیو میں نظر آنے والے اسلحے کا لائسنس پولیس کو دِکھایا جس کے بعد اس جوڑے کو رِہا کردیا گیا۔

Comments are closed.