سلمان کی فلم ”ٹائیگر 3“ نے پہلے دن دنیا بھر سے 94 کروڑ کما لیے

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ سٹارسلمان خان اور کترینہ کیف کی نئی ایکشن فلم ”ٹائیگر 3“ نے پہلے دن دنیا بھر سے 94 کروڑ کا بزنس کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یش راج فلمز کی ”پٹھان“ اور ”وار“ طرز کی اس فلم میں سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔وائے آر ایف نے فلم کی کمائی کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں،

جس کے مطابق ”ٹائیگر 3“ ٹائیگر فرنچائز کی نئی قسط ہے، جسے دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا گیا، جس نے پہلے ہی دن بھارت سمیت دنیا بھر میں 94 کروڑ کا بزنس کیا۔جس کے مطابق” ٹائیگر 3“ بھارتی سینما کی تاریخ میں دیوالی والے دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق نے بھارت سے 52 کروڑ سے زائد اور دنیا بھر سے 42 کروڑ سے زائد کی کمائی کی ، یوں اس کی مجموعی آمدنی 94 کروڑ تک پہنچی ہے۔فلموں کے کمائی کے تجزیہ کار کے مطابق ٹائیگر 3 سلمان خان کے کرئیر میں پہلے دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

Comments are closed.