فلم نگری میں اداکاراؤں سے عمر کی بنیاد پر تعصب برتا جاتا ہے:روینہ ٹنڈن
ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا ہے کہ بھارتی فلم نگری میں اداکاراؤں سے عمر کی بنیاد پر تعصب برتا جاتا ہے۔
شوبز میں ایسی تفریق نہیں ہونی چاہیے۔ بھارتی میڈیا کو اپنے ایک انٹرویو میں روینہ ٹنڈن نے کہا کہ بالی ووڈ میں سپرسٹار اداکاروں کی نسبت خواتین سپر سٹارز کو عمر کے طعنے دیئے جاتے ہیں، جب عامر خان یا سلمان خان دو سال کے بریک کے بعد کوئی فلم کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ اداکار دو سال بعد دوبارہ سکرین پر جلوہ گر ہوں گے لیکن جب مادھوری نئی فلم میں آئے تو کہا جاتا ہے کہ نوے کی دہائی کی مقبول اداکارہ ایک بار پھر فلم کے پردے میں دکھائی دیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ دہرا معیار کیوں ہے؟ 90کی دہائی کی اداکاراؤں کی طرح نوے کی دہائی کے ہیروز شاہ رخ خان‘ سنجے دت، عامر خان اور سلمان خان بھی اب تک کام کر رہے ہیں لیکن ان کو نوے کی دہائی کا اداکار کیوں نہیں بولا جاتا؟،اس تفریق اور دوہرے معیار کو ختم ہونا چاہیے۔
Comments are closed.