ہمیں بار بار اقتدار سے نہ ہٹایا جاتا تو آج ملک کا شمار ترقی یافتہ ممالک کی صف میں ہوتا ، نواز شریف
کوئٹہ (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر ہماری حکومت کو بار بار اقتدار سے نہ ہٹایا جاتا تو آج ملک کا شمار ترقی یافتہ ممالک کی صف میں ہوتا، تبدیلی لانے والوں نے دوبارہ ملک کو اندھیروں میں جھونک دیا اورماضی کے حکمرانوں نے گالی گلوچ کو معاشرے کا حصہ بنایا،
اگر عوام نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ موقع دیا تو بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دو روزہ دورہ کوئٹہ کے دوران نجی ہوٹل میں پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی کی مرکزی رہنماء مریم نواز، صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل، جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ سمیت پارٹی کے دیگر رہنماء اور عہدیدار بھی موجود تھے۔ میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ اگر مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو ختم نہ کیا جاتا تو آج ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا جس طرح ہم نے بلوچستان میں سڑکوں کا جال بچھایابلوچستان میں ڈیمز بنائے،
بلوچستان کے طلباء کو ملک کے بہترین تعلیمی اداروں میں پڑھنے کا حق ہے۔ اس حوالے سے موقع دیااسی طرح کچھی کینال کے لیے ہم نے 50اراب روپے دیئے، باتیں کرنے والے بہت آئے ہیں لیکن ہماری جماعت نے گوادر، کوئٹہ ژوب سمیت سب علاقوں کے بارے میں سوچاکوئٹہ سے اسلام آباد جانے والے راستے کا منصوبہ 2018 میں مکمل ہونا تھا جو اب تک نہیں ہوا اْن لوگوں میں اور ہم میں کچھ تو فرق ہے اپنے بچوں، دوستوں اور رشتہ داروں کو بتائیں کس نے بلوچستان کی خدمت کی ہے جب میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم بنا تھا تب سے گوادر کا نام لے رہا ہوں ہم چاہتے ہیں عوام کو بجلی کے بلوں سے آزاد کریں ہم ایسی سکیم لائیں گے جس سے عوام کو سولر پینل دے سکیں۔
ہماری کوشش ہوگی ملک بھر میں شمسی توانائی سے بجلی حاصل کریں ۔ میاں محمد شہباز شریف کے ساتھ مل کر بجلی کے کارخانے لگائے ۔ ہم نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کی تبدیلی لانے والوں نے واپس بجلی کی لوڈ شیڈنگ شروع کروادی، ہمیں ہٹایا نہیں جاتا تو پاکستان آج ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوتا۔ہم نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیاتبدیل لانے والے 4سال میں کون سے تبدیلی لائے تبدیلی لانے والے حسد، اور گالیاں ہمارے معاشرے میں لے آئے۔جھوٹ اور نفرت کی سیاست نے ملک کی ثقافت ختم نہیں کی ہمارے جلسوں میں خواتین عزت کے ساتھ بیٹھتی ہیں ہمارے جلسے میں خواتین رقص نہیں کرتی نئے پاکستان میں دھرنے دیئے گئے تبدیلی لانے والے نئے پاکستان بھر کی طرح کوئٹہ میں کیا تبدیلی لائے ہیں۔ میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سال میرا نہیں ملک کا نقصان ہوا، ہم نے ہمیشہ ملک کی ترقی کے لیے کام کیا، عوام کے لیے بجلی کا بل دینا مشکل ہوگیا ہے، اور لوگ جائیدادیں فروخت کرکے بجلی کا بل ادا کر رہے ہیں، جب میں وزیر اعظم بنا چند روز بعد سبزیوں کی قیمتوں کا معائنہ کیا۔ ہمارے دور میں مہنگائی کم تھی اور 65 روپے لیٹر پیٹرول تھا، مہنگائی اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ غریب شخص اپنی بیٹی کی شادی نہیں کر سکتا، ہمیں کسی کی نظر لگ گئی ہے،سمجھ نہیں آرہا کمائیں کیا کھائیں کیا، اس ملک میں اتنی تیزی سے مہنگائی نہیں بڑھی، 2017 میں مجھے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر ہٹادیا گیا، 2018 کے انتخابات کے دوران جب میری بیگم کا انتقال ہوا تو میں اور مریم جیل میں تھے، بے گناہوں کو قتل کردیا گیا اور وزیر اعظم کوئٹہ نہیں آیا، اپنے پیاروں کی لاشوں سے لپٹ کر رونے والوں کے لیے کہا گیا بلیک میل کر رہے ہیں
Comments are closed.