ریاست کو بچالیا سیاست بھی بچ جائے گی ،جس کو عوام وزیراعظم منتخب کریں گے وہ قبول ہوگا،شہباز شریف

کوئٹہ (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہاہے کہ ریاست کو بچالیاہے سیاست بھی بچ جائے گی جس کو عوام وزیراعظم منتخب کریں گے وہ قبول ہوگا۔ بلا ول میرا چھوٹا بھائی ہے،ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے مسائل پرتوجہ دینا ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سراوان ہاؤس کوئٹہ میں نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار ایاز صادق بلوچستان کے صدر شیخ جعفر خان مندوخیل، جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑسمیت دیگر بھی موجود تھے۔ میاں محمد شہباز شریف نے کہاکہ میں یہاں نواب محمد اسلم رئیسانی اور نوابزادہ میر حاجی لشکری رئیسانی سے ملنے آیا ہوں 70کی دہائی میں جب ان کے والد صاحب نواب غوث بخش رئیسانی لاہور آتے تو وہ ہمارے ہاں ہی ٹھہرتے تھے میں صدق دل سے سمجھتا ہوں کہ میاں محمد نواز شریف ہی سیاست دان ہی نہیں بلکہ ایک مد برشخصیت کے مالک ہیں اور بلوچستان کے لئے میاں نواز شریف کے دل میں درد ہے اور میں نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کو پارٹی میں شمویت کی دعوت دینے آیا ہوں ہم نے ہمیشہ ملکی ترقی اور خوشحالی کی بات کی ہے ۔

سیاسی اکابرین کی بڑی تعداد نے (ن )لیگ میں شمولیت کی ہے سیاست کوقوم وملک کی خدمت کا ذریعہ بنارکھا ہے ۔ بلوچستان بلوچ پشتون اور یہاں آباد لوگوں کا مشترکہ مسکن ہے ۔ ان کیا کہنا تھا کہ میاں محمد نواز شریف کی پختہ سوچ ہے کہ بلوچستان کے سیاسی اور معاشی حالات بہتر ہوں جن کو عوام وزیر اعظم منتخب کریں ان کا حق ہے حکمرانی 2018 کی بجائے پختہ سیاست کرنی چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے مسائل پرتوجہ دینا ہوگی۔16ماہ کے دوران اتحادی حکومت کو ساتھ لیکر مسائل کے حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھی۔ جب اتحادی حکومت تھی اس میں نفع اور نقصان برابر ہوتا ہے ۔ اتحادی حکومت نے عوام کو ریلف دینے میں کسر نہیں چھوڑی ۔سیلاب کے دوران آرام سے نہیں بیٹھے 100ارب کا ریلیف دیا ۔گزشتہ حکومت نے ریاست کو تباہ کیا ہم نے سیاست داؤ پر لگا کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ۔ گندم اور کھاد امپورٹ کرکے عوام کو دی ۔ پاکستان کی سالمیت پر یقین رکھنے والے قوم پرستوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں

Comments are closed.