مقبوضہ کشمیر ، بس حادثہ، 36 افراد ہلاک

سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں بس کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک جبکہ انیس زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا ۔ جب 55 مسافروں سے بھری بس کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں 36 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 19 افراد زخمی ہیں، جنہیں ریسکو کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپتال منتقل ہونے والے زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویش ناک ہے۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور بس ڈھلان سے نیچے جا گری

Comments are closed.