پولی کلینک میں ڈینگی کٹس میں بدعنوانی،ملزمان کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد( آن لائن ) ا سپیشل جج سنٹرل عدالت اسلام آباد نے پولی کلینک ہسپتال میں ڈینگی کِٹس بدعنوانی کیس میں حاضری مکمل نہ ہونے کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی، سماعت 7دسمبر تک ملتوی کردی گئی ۔

ا سپیشل جج سنٹرل عدالت اسلام آباد پولی کلینک ہسپتال میں ڈینگی کِٹس بدعنوانی کیس میں اسسٹنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پولی کلینک ڈاکٹر امان اللہ خان سپیشل جج سنٹرل کی عدالت میں پیش وئے،سماعت سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی ملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونے کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی ۔ملزم امان اللہ کی جانب سے سیکشن 5A کے تحت درخواست دائر کی گئی تھی ۔ وکیل صفائی نے بتایا کہ ہمارے نزدیک کوئی کیس بنتا ہی نہیں۔ عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کا حکم د یتے ہوئے کیس کی سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کر دی۔یادر رہے کہ ایف آئی اے نے ڈاکٹر امان اللہ کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرایا تھاملزمان کے خلاف ایف آئی اے نے بدعنوانی کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔ملزمان پر پولی کلینک میں8800 زائد المعیاد ڈینگی کٹس کے استعمال اور پولی کلینک میں ای این ٹی مشین کے فراڈ میں ملوث ہونے کا بھی الزام ہے۔

Comments are closed.