190ملین پاؤنڈ کیس: چےئرمین پی ٹی آئی کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد( آن لائن ) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاوٴنڈز اسکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکر لیا ۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ تحریری حکم نامہ کے مطابقنیب کی جانب سے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی تاہم چیئرمین پی ٹی آئی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے ،چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 نومبر کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کیا جائے ۔

Comments are closed.