پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد محدود پیمانے پر تیزی رہی
کراچی(آن لائن ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد محدود پیمانے پر تیزی رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس57300پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تھا تاہم کاروبارکے اختتام پر انڈیکس57ہزارپوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 13ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ53.58فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس57309پوائنٹس کی بلند سطح کوچھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 56700پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔گذشتہ روز کے ایس ای100انڈیکس میں 14.80پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 57063.16پوائنٹس سے بڑھ کر57077.96پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئر زانڈیکس 38318.55پوائنٹس سے بڑھ کر38382.82پوائنٹس ہو گیا تاہم کے ایس ای 30انڈیکس68.43پوائنٹس کی کمی سے 19046.83پوائنٹس سے کم ہو کر18978.40پوائنٹس پر آگیا ۔کاروباری اتار چڑھاؤ کے باجود مارکیٹ کے سرمائے میں13ارب88کروڑ78لاکھ44ہزار3روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم82کھرب81ارب55کروڑ20لاکھ43ہزار166روپے سے بڑھ کر82کھرب95ارب43کروڑ98لاکھ87ہزار169روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو16ارب روپے مالیت کے71کروڑ82لاکھ85ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو23ارب روپے مالیت کے90کروڑ15لاکھ96ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر377کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے202کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،161میں کمی اور14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ8کروڑ97لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام6کروڑ46لاکھ ،فوجی فوڈز لمیٹڈ1کروڑ1لاکھ ،پاک الیکٹرون3کروڑ18لاکھ اور ہم نیٹ ورک2کروڑ88لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے رفحان معیض کے بھاؤ میں721.59روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت 10342.84روپے ہو گئی اس طرح 67.50روپے کے اضافے سے ہوئسٹ پاکستان لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 967.50روپے پر جا پہنچی جبکہ یونی لیور فوڈز کے بھاؤ میں 499.85روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 22500.15روپے ہو گئی اسی طرح100.00روپے کی کمی سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 8500.00روپے پر آ گئی #
Comments are closed.