شمالی کوریا نے جاسوس سیٹلائٹ مالگیونگ ون لانچ کر دیا
پیانگ یانگ (آن لائن) شمالی کوریا نے جاسوس سیٹلائٹ مالگیونگ ون لانچ کر دیا۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے خلا میں روانہ ہونے والا سیٹلائٹ مدار میں پہنچ گیا ہے، یہ جاسوس سیٹلائٹ یکم دسمبر سے نگرانی کا عمل شروع کرے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپائے سیٹلائٹ لانچ کرنا شمالی کوریا کا جائز حق ہے، تھوڑے عرصے میں مزید سیٹلائٹ لانچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے اسپیس سینٹر کا دورہ کیا۔ شمالی کوریا کے سربراہ نے مزید جاسوس سیٹلائٹ کی ضرورت پر زور دیا۔ کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ نگرانی کی صلاحیتوں کو بڑھانا علاقائی سلامتی میں اہمیت کا حامل ہوگا۔دوسری جانب امریکا نے شمالی کوریا کے اسپائے سیٹلائٹ لانچ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ پابندیوں کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔
Comments are closed.