امیتابھ بچن کابیٹی کو کروڑوں روپے کے پر تعیش بنگلے کا تحفہ
ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ سپرسٹار امیتابھ بچن اور جیا بچن نے اپنی بیٹی شویتا نندا بچن کو ممبئی کے پرتعیش علاقے جوہو میں واقع اپنا شاندار بنگلہ تحفے میں دے دیا۔ وٹھل نگر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع تقریباً 50کروڑ کی مالیت کا یہ خوبصورت بنگلہ 674مربع میٹر اور 890.47مربع میٹر کے دو پلاٹوں پر مشتمل ہے۔بالی ووڈ میگا سٹار اور ان کا خاندان اپنے فلمی کیریئر کے آغاز میں کئی سالوں تک پرتیکشا بنگلے میں رہائش پذیر تھا۔اس خاندان کے پاس جوہو میں دو اور بنگلے،جنکا اور جنک بھی ہیں۔شویتا بچن نندا ایک مصنفہ، کالم نگار،سابقہ ماڈل اور بزنس وومن ہیں، سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ناول پیراڈائز ٹاورز ان ہی کا تحریر کردہ ہے۔
Comments are closed.