بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ (آن لائن) بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عوامی لیگ نے شکیب الحسن کی نامزدگی کی تصدیق کی ہے، کھلاڑی آئندہ برس 7 جنوری کو عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔مقامی میڈیا کے مطابق شکیب الحسن اپنے آبائی ضلع ماگورا ون کے حلقے سے الیکشن لڑیں گے، ان کی کرکٹ میں واپسی کا ابھی نہیں بتایا گیا۔

Comments are closed.