بارسلونا اور گلاسکو کے ہزاروں افراد کا عارضی جنگ بندی میں توسیع کا مطالبہ
میڈرڈ (آن لائن) اسپین سمیت دیگر ممالک میں ہزاروں افراد نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے غزہ میں عارضی جنگ بندی میں توسیع کا مطالبہ کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بارسلونا میں ہزاروں شہریوں نے فلسطینی عوام کے حق میں احتجا جی ریلی نکالی اور سیز فائر میں توسیع کا مطا لبہ کیا ۔برطانوی شہر گلاسگو میں بھی فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی گئی اور مستقل جنگ بندی کی حمایت میں نعرے لگائے گئے۔مراکش کے شہر کاسا بلانکا میں بھی شہریوں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
Comments are closed.