اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے پر دھاوا بول دیا، سیکڑوں فلسطینی گرفتار
تل ابیب (آن لائن) اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے سے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی میں دو روز کی توسیع اور یرغمالیوں کی رہائی کے باوجود اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے پر دھاوا بول دیا جس دوران درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے منگل کی علی الصبح اچانک کارروائی کی جہاں بیتونیا اور رام اللہ سمیت دیگر علاقوں سے سیکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا جب کہ اس دوران دو نوجوان فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیل 7 اکتوبر کو غزہ پر حملے کے بعد سے 3200 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کرچکا ہے جن میں سے زیادہ تر افراد کو ان کے گھروں اور چیک پوائنٹس سے گرفتار کیا گیا۔
Comments are closed.