امید ہے فلم ہیرامنڈی میرے کیرئیر کے لئے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہو گی ، منیشا کوئرالہ
ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کہا ہے کہ امید ہے فلم ہیرامنڈی میرے کیرئیر کے ٹرننگ پو ائنٹ ثابت ہو گی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے جب میں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا تو فلمیں بمبئے اور کمپنی ایسی تھی جن سے میرے کیرئیر کو بوسٹ ملا اور اب طویل عرصے بعد مجھے اپنی آنیوالی فلم ہیرا منڈی سے یہ امید ہے کہ یہ فلم میرے کئرئیر کو ایک نیا ٹرننگ پوائنٹ دیگی ۔ انہوں نے کہا جسے میں کامیابی کہتی ہوں وہ آزادی ہے کہ میں کیا کرنا چا ہتی ہوں اور کس وقت کرنا چاہتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں آج کافی کامیاب ہوں کیونکہ میرے پاس عیش و عشرت ہے. اور یہ سب مجھے اس پیشے کے لیے لازوال محبت کے طفیل مجھے ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اداکاری اور سنیما کا میدان بیحد پسند ہے۔
Comments are closed.