ورلڈ ایکسپو 2030ء کی میزبانی کا اعزاز سعودی قائدانہ کردار کا ثبوت ہے: شہزادہ محمد بن سلمان

جدہ (آن لائن) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ورلڈ ایکسپو 2030ء کی میزبانی کا اعزاز سعودی عرب کے قائدانہ کردار کا ثبوت ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ورلڈ ایکسپو 2030ء کی میزبانی ملنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اس کامیابی سے سعودی عرب نمایاں ترین بین الاقوامی پروگراموں کی میزبانی کا آئیڈیل فرنٹ بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ ایکسپو 2030ء فقید المثال اور تاریخ میں اپنی نظیر آپ ہو گا۔

Comments are closed.