کپل شرما بھارتی ایئر لائن پر برس پڑے، بے شرم قرار دیدیا

ممبئی (آن لائن) معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما پرواز میں ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کی تاخیر کے باعث بھارتی ایئر لائن پر برس پڑے اور اسے بے شرم قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کامیڈین نے پرواز میں تاخیر کی وجہ بھی بتائی جس پر صارفین حیران رہ گئے۔ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بھارتی ایئر لائن کی سروس پر مایوسی کا اظہار کیا اور ایئر لائن کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’پہلے آپ نے ہمیں بس میں 50 منٹ تک انتظار کروایا اور اب آپ کی ٹیم کہہ رہی ہے کہ پائلٹ ٹریفک میں پھنس گیا ہے ۔ انہوں نے پرواز میں تاخیر کی وجہ جان کر غیر یقینی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کیا سچ میں۔ انہوں نے مذکورہ ایئر لائن میں دوبارہ سفر نہ کرنے کا تہیہ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ہمیں رات 8 بجے تک ٹیک آف کرنا تھا تاہم اب نو بجکر بیس منٹ ہو چکے ہیں اور آپ کے پائلٹ کا کچھ اتا پتہ نہیں ہے، اسے تو اس وقت کاک پٹ میں ہونا چاہیے تھا، کیا آپ کو لگتا ہے کہ یہ 180 مسافر دوبارہ انڈیگو میں سفر کریں گے۔ یقیناً کبھی نہیں، بے شرم‘۔

Comments are closed.