ہریتک روشن بالی ووڈ کے مہنگے اداکاروں کی فہرست میں شامل

ممبئی (آن لائن) اداکار ہریتک روشن کا شمار بالی ووڈ کے مہنگے ترین اداکاروں میں ہوتا ہے ہریتک نہ صرف بالی ووڈ کے مہنگے ترین اداکار ہیں بلکہ ان کا شمار امیر ترین اداکاروں میں بھی ہوتا ہے۔بھارتی جریدے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہریتک کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 3101کروڑ بھارتی روپے ہے، ان کی کمائی کا ذریعہ بالی وڈ فلمز ، مختلف برانڈز کے ساتھ معاہدے، رئیلیٹی شوز اور سوشل میڈیا پوسٹس ہیں۔

ان کی ایک فلم کا معاوضہ 75 کروڑ سے 100 کروڑ روپے ہے۔رپورٹ کے مطابق ہریتھک نے 10 سے 12 کروڑ میں کئی معروف برانڈز کے ساتھ معاہدے کیے ہوئے ہیں، اس کے علاوہ وہ سوشل میڈیا پوسٹس کے لیے 4 سے 5 کروڑ بھارتی روپے لیتے ہیں، ان کے انسٹاگرام پر 45.3 ملین اور ٹوئٹر پر32.2ملین فولورز ہیں، وہ رئیلیٹی شو میں ڈانس کا معاوضہ 112 کروڑ بھارتی روپے لیتے ہیں

Comments are closed.