سکھ رہنماوٴں کا قتل ،امریکی انٹیلی جنس ادارے کا بھارتی حکومتی ایجنٹس کے ملوث ہونے کا انکشاف ، کینیڈین وزیراعظم کے الزام کی تصدیق
ٹورنٹو (آن لائن)امریکی انٹیلی جنس ایجنسی نے سکھ رہنماوٴں کے قتل میں بھارتی حکومتی ایجنٹس کے ملوث ہونے کا بڑا انکشاف کیا ہے اس طرح امریکہ کے بھارت کے خلاف پیش کردہ حقائق نے کینیڈین الزامات کو سچ ثابت کر دیا ۔ستمبر 2023 میں کینیڈین وزیراعظم نے اپنی کابینہ میں بھارت پر کینیڈین سرزمین میں دہشتگردی کا الزام لگایا تھا ۔امریکی انٹیلیجنس ایجنسی تمام شواہد سمیت سکھ رہنماوٴں کے قتل کے پس پردہ حقائق منظر عام پر لائی ہے ۔امریکی انٹیلیجنس ایجنسی کے انکشاف نے کینیڈین وزیراعظم کے الزام کی تصدیق کر دی ۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈ نے تازہ پیش رفت کے بعد جاری بیان میں کہاہے کہ اگست کے مہینے سے ہم دنیا بھر میں اپنے امریکی ہم منصبوں کے ساتھ مل کر بھارت پر لگے سنگین الزامات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ہندوستانی حکومت کے ایجنٹس کینیڈا کی سرزمین پر کینیڈین شہری کے قتل میں ملوث ہیں ۔ جسٹن ٹروڈو نے کہا ہم شروع سے کہہ رہے ہیں کہ بھارت کو اس معاملے کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے ۔ بھارتی حکومت کو اس معاملے میں تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔ جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ ہماری ذمہ داری کینیڈین شہریوں کو محفوظ رکھنا ہے۔
امریکی انٹیلیجنس ایجنسی نے گروپتونت سنگھ کے قتل کی سازش میں انڈین سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار کے ملوث ہونے کا شواہد کے ساتھ انکشاف کیا۔مئی 2023 میں مودی سرکار نے اپنے ایجنٹس کو تحریک خالصتان کے سرگرم رہنماوٴں کے قتل کے لئے تعینات کروایا تھا۔دریں اثناء امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے خالصتانی رہنما ؤ ں کے قتل کی سازش پر بیان جاری کیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ ہم اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، ہم میں سے بہت سے لوگوں نے گزشتہ ہفتے براہ راست ہندوستانی حکومت کی اس معاملے پر توجہ مبذول کرائی تھی۔انٹونی بلنکن کا کہنا ہے ہندوستانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ تحقیقات کر رہی ہے اور ہم انکے نتائج کے منتظر ہیں۔ ۔
Comments are closed.