ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان

کراچی (آن لائن)ماہ دسمبر کے پہلے دن ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسو سی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 500روپے سستا ہو کر 2لاکھ 20ہزار 500روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 429روپے کی کمی سے 10گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 89ہزار 43روپے پر آگئی۔ جبکہ 4ڈالر کی کمی سے عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 2060ڈالر ہوگیا

Comments are closed.