پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی نئی تاریخ رقم، انڈیکس 66 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا
کراچی (آن لائن) پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا، جس کا 100 انڈیکس 66 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔
جمعہ کو کاروبار کے دوران شدید تیزی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس 1436 پوائنٹس کے اضافے سے 66 ہزار 155پوائنٹس پر آ گیا۔نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے اسٹاک ایکسچینج میں گھنٹی بجا کر ٹریڈنگ کا ٓاغاز کیا۔اجارہ سکوک جاری کرنے کی تقریب سے خطاب میں نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدے سے سرمایہ کاروں میں اعتماد آیا۔انہوں نے کہا کہ معاشی بہتری کے باعث اسٹاک مارکیٹ ستمبر سے اب تک 40 فیصد بڑھی ہے۔نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے یہ بھی کہا کہ ڈالر کا بھاو ستمبر میں 307 روپے تھا جو آج 284 روپے کے لگ بھگ ہے۔
Comments are closed.