غزہ میں بچوں کو کھانے کی طرح دکھنے والے کھلونے دینا احمقانہ مذاق ہے:اشنا شاہ

لاہور (آن لائن) فلسطینی صحافی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ غزہ کے بچوں کو کھانے کی طرح دکھنے والے کھلونے دیئے جارہے ہیں جس پر اداکارہ اشنا شاہ نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے اسے احمقانہ مذاق قرار دیا ہے۔

صحافی کی ٹوئٹ پر اداکارہ اشنا شاہ نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کیا کوئی اس کی تصدیق کر سکتا ہے؟ کیا یہ انتہائی فضول مذاق کرنے کا خیال اقوام متحدہ کا ہے؟انہوں نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کیا یہاں کوئی مقابلہ ہورہا ہے کہ بدترین سلوک کرنے میں کون سی تنظیم سب سے زیادہ نیچے گر سکتی ہے؟۔

Comments are closed.