سلامتی کونسل، غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے ویٹو کردی
نیویارک (آن لائن) امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سلامتی کونسل میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کی قرار داد پیش کی گئی تھی۔سلامتی کونسل کے 15 میں سے 13 ارکان نے قرارداد کی حمایت کی، جبکہ برطانیہ غیر حاضر رہا۔اقوام متحدہ میں امر یکی نمائندے نے کہا کہ قرارداد میں اب بھی غیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ موجود ہے۔امریکا کا کہنا تھا کہ یہ مطالبہ حماس کو اس قابل بنا دے گا جو اس نے 7 اکتوبر کو کیا تھا۔یو اے ای نے قراردار ویٹو کیے جانے پر اظہار مایوسی کیا۔ #/s#
Comments are closed.