گٹکے کااشتہار،شاہ رخ،اجے اوراکشے کونوٹس جاری

الہ آباد(آن لائن)بالی ووڈکے سینئراداکاروں شاہ رخ خان ،اجیدیوگن اوراکشیکمارکوگٹکیکااشتہارکرنیپرنوٹس جاری کردییگئے

۔تفصیلات کیمطابق بھارتی اداکاروں کوگٹکیکیاشتہارنیمشکل میں ڈال دیا،ایک شہری نیتینوں کوفریق بناکرعدالت میں درخواست دائرکردی۔بھارتی میڈیاکیمطابق بھارتی حکومت کی جانب سے شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور اکشے کمار کو گٹکے کے اشتہار میں کام کرنے کے خلاف دائر درخواست پر نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔بھارتی حکومت نے توہین عدالت کی درخواست کا جواب دیتے ہوئے الہ آباد کورٹ کے لکھنو بینچ کو بتایا ہے کہ گٹکے کے اشتہار میں کام کرنے پر اکشے کمار، شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ گٹکا کمپنیوں کی تشہیر کرنے پر ان ہائی پروفائل ایوارڈ یافتہ اداکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

سماعت کے دوران حکومتی وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں بھی زیرِ سماعت ہے اور ان اداکاروں کو پہلے ہی گٹکے کے اشتہار میں کام کرنے پر شوکاز نوٹس جاری ہو چکے ہیں لہذا یہ عدالت درخواست خارج کر دے۔تاہم الہ آباد کورٹ کے بینچ نے کیس کی سماعت9 مئی 2024 کو مقرر کر دی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال اکشے کمار نیمشہور الائچی برانڈ کے برانڈ ایمبیسیڈر کے عہدے سے استعفی دیا تھا اور مداحوں سے معافی بھی مانگی تھی۔

Comments are closed.