کپل شرما اورعالیہ بھٹ کی کینسرمیں مبتلابچوں کیساتھ ویڈیووائرل
ممبئی(آن لائن)بالی سپرسٹاراداکارہ عالیہ بھٹ اورکامیڈین کپل شرمانیکینسرمیں مبتلابچوں کی دل جوئی کیلئیرقص کیاجس کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔
تفصیلات کیمطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اورکپل شرما نیحال ہی میں ایک ایونٹ میں شرکت کی جہاں پردونوں شخصیات نیکینسرمیں مبتلابچوں کیساتھ وقت گزارا۔اس موقع پر عالیہ اور کپل نے کینسر میں مبتلا بچوں کی دلجوئی اور حوصلہ افزائی کیلئے ان کے ساتھ رقص بھی کیا جس سے بچے بہت خوش ہوئے۔عالیہ بھٹ اپنی تازہ فلمراکی اور رانی کی پریم کہانی میں نظر آئیں تھیں اور ساتھ ہی ہارٹ آف اسٹونکے ساتھ ان کا ہالی وڈ ڈیبیو بھی ہوا ہے۔دوسری طرف کپل شرما اپنی پوری ٹیم کے ساتھ کامیڈی کے نئے شو لیکر نیٹ فلکس پر واپس آرہے ہیں اور اس کا ٹیزر بھی جاری کردیا گیا ہے۔
Comments are closed.