امریکی ایف 16 طیارہ جنوبی کوریا میں گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ ر ہا
واشنگٹن (آن لائن) امریکی ایف 16 طیارہ جنوبی کوریا کے ساحل کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہو ا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دوران ٹریننگ طیارے کو حادثہ پیش آیا، حادثے میں طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا۔رپورٹس کے مطابق طیارہ امریکی ایئربیس کے قریب گرا، اس حوالے سے امریکی فوجی حکام نے اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
Comments are closed.