غزہ میں مستقل رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، اسرائیل

تل ابیب (آن لائن) اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ غزہ میں مستقل رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، جنگ کے مقاصد حماس کا خاتمہ اور یرغمالیوں کی واپسی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں حماس بریکنگ پوائنٹ کے قریب ہے۔دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کی شدید بمباری سے مزید 200 فلسطینی شہید ہوگئے، شہداء میں ایک صحافی کے والد بھی شامل ہیں۔ترجمان القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ خان یونس کے شمالی محاذ پر دو اسرائیلی ٹینکوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے، جبکہ تل ابیب کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

Comments are closed.