امریکا نے یوکرین کی مزید اقتصادی مدد سے ہاتھ کھینچ لیا

واشنگٹن ( آن لائن) امریکا نے یوکرین کو مزید اقتصادی مدد دینے سے ہاتھ کھینچ لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر جوبائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ یوکرین کو مزید اضافی امداد نہیں دے سکتے

یوکرین کو جہاں تک ممکن ہوا اہم اسلحہ اور سامان ضرور دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کی مدد کرنے کی امریکی صلاحیت تیزی سے ختم ہو رہی ہے۔ دریں اثنا امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نے کہا کہ یوکرین کو اگلا اقتصادی پیکیج دینے سے پہلے واضح حکمتِ عملی چاہیے۔ دوسری جا نب ری پبلکنز نے یوکرین کے صدر کو دورہ امریکا میں اہمیت دینے سے گریز کیا ہے۔ امریکا نے مزید 200 روسی کمپنیوں اور 23 شخصیات پر پابندیاں بھی عائد کر دی ہیں۔رپورٹس کے مطابق روس کی صنعتی، اقتصادی، کانکنی، ڈیولپمنٹ اور میڈیا کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

Comments are closed.