اپنے نام سے متعلق افواہوں سے تنگ پریتی زنٹا کا بوبی دیول پر الزام

ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنے نام کی تبدیلی سے متعلق افواہوں کا ذمہ دار ساتھی اداکار بوبی دیول کو ٹھہرا دیا۔

پریتی زنٹا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ مجھ سے پوچھتے رہتے ہیں کہ میرا اصل نام پریتی زنٹا ہے یا پریتم سنگھ زنٹا ہے، تو میں صرف یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ پریتم سنگھ زنٹا میرا نام نہیں ہے۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ گوگل اور وکی پیڈیا پر میرا نام پریتم سنگھ زنٹا کیوں لکھا گیا ہے لیکن میرا اصل نام ہمیشہ سے ہی پریتی زنٹا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ اب سب کو میرا اصل نام معلوم ہوگیا ہوگا،

میں دوبارہ واضح کررہی ہوں کہ میرا نام پریتی زنٹا ہے۔پریتی زنٹا نے کہا کہ میں نے کئی بار میڈیا پر یہ بتایا ہے کہ فلم سولجر کے سیٹ پر میرے ساتھی اداکار بوبی دیول مجھے مذاق میں تنگ کرنے کے لیے پریتم سنگھ زنٹا کہہ کر پکارتے تھے۔ بوبی دیول کی وجہ سے لوگوں کو لگتا ہے کہ میرا اصل نام پریتم سنگھ زنٹا ہے، آپ بوبی دیول سے پوچھیں کہ انہوں نے میرے لیے یہ نام کیوں منتخب کیا تھا۔

Comments are closed.