عرفی جاوید نے شادی کی آفر کرنے والے شخص کو”ہاں کہہ کر نہ“ کردی

ممبئی (آن لائن) بھارتی متنازعہ اداکارہ عرفی جاوید نے شادی کی پیشکش کرنے والے شخص کو ”ہاں کرکے نہ“ کردی۔

سوشل میڈیا اسٹار اور مزاحیہ میمز سے شہرت حاصل کرنے والے پرکاش کمار عرف پونیت کے عرفی سے محبت کا اعتراف کرنے پر اداکارہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ جاری کردہ ویڈیو میں پونیت نے ہاتھ جوڑ کر عرفی جاوید سے اپنی محبت اور رشتے کو قبول کرنے کی التجا بھی کی تھی۔ محبت بھرا پیغام منظر عام پر آنے کی دیر تھی کہ اداکارہ عرفی جاوید بھی پونیت سے اپنی محبت کا اظہار کرنے سے خود کونہ روک سکیں۔عرفی نے انسٹاگرام اسٹوری پر پونیت کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہمیں بھی آپ سے بے حد محبت کرتی ہوں لیکن آپ سے شادی نہیں کرسکتی۔اداکارہ عرفی اور پونیت کے تبصروں اور پیغامات نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کو چھیڑ دیا۔ تبصرہ کرتے صارفین نے جہاں ان دونوں کی جوڑی کو خوب سراہا تو وہیں کئی صارفین عرفی اور پونیت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے بھی نظر آ رہے ہیں۔

Comments are closed.