چین میں زلزلہ سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو سولہ سے تجاوز کر گئی

بیجنگ (آن لائن) چین کے شمال مغربی حصے میں زلزلے میں اموات کی تعداد 116 ہو گئی ہے۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کی ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔چین میں پیر کو رات گئے آئے زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی تھی، حکام کے مطابق زلزلہ گانسو اور کنگ ہائی صوبوں میں آیا تھا۔ زلزلے کی گہرائی 35 کلو میٹر اور اس کا مرکز گانسو کے صوبائی دارالحکومت شہر لانڑو سے 102 کلومیٹر جنوبی مغرب میں تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گانسو میں 105 اور پڑوسی صوبے کنگ ہائی میں گیارہ سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

Comments are closed.