بھارتی ریاست تامل ناڈو میں طوفانی بارشوں سے 10 افراد ہلاک
نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے جہاں مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ 2 روز سے ریاست کے جنوبی اضلاع میں شدید بارشیں ریکارڈ کی جارہی ہیں جس کے سبب نظام زندگی بری طرح متاثر ہے۔تامل ناڈو حکام کا کہنا ہیکہ ضلع ترونل ویلی اور دیگر اضلاع میں بارش کے دوران دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات بھی پیش آئے۔
حکام کے مطابق ضلع توتیکورن کے علاقے کیالپٹنم میں گزشتہ 2 دنوں میں 1186 ملی میٹر بارش ہوئی اور تروچندر میں 921 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ ضلع توتیکورن میں بہت سے مقامات اور گاوٴں ندی کے کنارے واقع ہیں جو سیلاب کی وجہ سے متاثر ہوئے۔حکام نے بتایا کہ سیلاب اور ہنگامی صورتحال سے عوام کو ریسکیو کرنے میں بحریہ، فضائیہ، نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس سمیت دیگر ریاستی اداروں کے تقریباً ایک ہزار 343 اہلکاروں نے حصہ لیا، اہلکاروں نے 160 ریلیف کیمپوں میں 17 ہزار کے قریب لوگوں کو پناہ فراہم کی۔بھارتی میڈیا کیمطابق بارش کے سبب موبائل نیٹ ورک سروس معطل ہونے کی وجہ سے ریسکیو کے کاموں میں دشواریاں پیش ا?ئیں جس کیلئے انتظامیہ کی جانب سے 200 کے قریب وائر لیس ٹیلی فون استعمال کیے گئے۔
Comments are closed.