امریکی شہری کو پارک سے ملنے والا شیشے کا ٹکڑا ہیرا نکل آیا
واشنگٹن(آن لائن) امریکی شہری کو پارک سے ملنے والا شیشے کا ٹکڑا 4.87 قیراط کا ہیرا نکلا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آرکنساس ڈپارٹمنٹ آف پارکس، ہیریٹیج اینڈ ٹورازم نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ امریکی ریاست آرکنساس میں پیش آیا جہاں امریکی شہری ایونز اپنی گرل فرینڈ کے ہمراہ پارک کی سیر کو گیا تھا، وہاں چہل قدمی کرتے وقت اسے پارک سے شیشے کی طرح شفاف اور چمکتا ہوا ایک ٹکڑا ملا، جسے ایونز نے شیشے کا ٹکڑا سمجھ کر اٹھا لیا ۔رپورٹس کے مطابق شیشے کا ٹکڑا چند ہفتے اپنے پاس رکھنے کے بعد ایونز کو اسے جاننے کے حوالے سے تجسس ہوا اور ایونز کے بیٹے نے بھی اسے پارک کی انتظامیہ کے ساتھ شیئر کرنے کا کہا۔اس حوالے سے پارک انتظامیہ نے بتایا کہ ایک شہری کی جانب سے کافی ای میلز موصول ہوئیں کہ اسے پارک سے کوئی چمکتی ہوئی چیز ملی ہے جس پر تحقیق کی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ 4.87 قیراط کا اصلی ہیرا ہے۔پارک انتظامیہ نے کہا وہ بہت خوش نصیب ہیں کہ ایونز نے انہیں قیمتی ہیرا واپس لوٹا دیا ہے۔
Comments are closed.