پاک بھارت کے مابین جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرستوں کا تبادلہ
اسلام آبا د(آن لائن)پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرستوں کا سالانہ تبادلہ کیا گیا
ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرا کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور تنصیبات کے خلاف حملوں کی ممانعت کے معاہدے کے تحت فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا،جوہری تنصیبات کے حوالے سے معاہدے پر 31 دسمبر 1988 کو دستخط کیے گئے اور معاہدہ 27 جنوری 1991 کو نافذ ہوا،معاہدے کے تحت پاکستان میں جوہری تنصیبات کی فہرست باضابطہ طور پر وزارت خارجہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی گئی،بھارتی وزارت خارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کو بھارت کی جوہری تنصیبات اور تنصیبات کی فہرست بھی حوالے کی،دونوں ممالک یکم جنوری 1992 سے فہرستوں کا تبادلہ کر رہے ہیں۔
Comments are closed.