ایس ایچ آو سٹی مظفر گڑھ نے جمشید دستی کے الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیدیا
مظفر گڑھ (آن لائن ) ایس ایچ آو سٹی مظفر گڑھ خرم ریاض نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا۔جمشید دستی کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ویڈیوپیغام میں ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفر گڑھ نے کہا سوشل میڈیا پر جمشید دستی حوالے سے زیر گردش ویڈیو کے بعد صارفین کی جانب سے بہت سے سوالات جنم لے رہے تھے۔
اس ویڈیو کے بعد علاقہ تھانہ سٹی کی حدود جہاں جمشید دستی کی رہائشگاہ موجود ہے وہاں جاکردریافت کیا گیا ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انکی رہائش گا ہ پر کسی قسم کا ریڈ کیا گیا اور نہ ہی انکی فیملی کو ہراساں کیا گیا۔جمشید دستی کی اہلیہ نے ہفتے کو اپنے کاغذات نامزدگی آر او آفس میں جمع کروائے جس کے دوران نہ اْنکو ہراساں کیا گیا ہے نہ اْنکی طرف سے کوئی ہراسمنٹ کی درخواست آئی ہے۔انہوں نے کہا جمشید دستی کے خلاف 40کے قریب مقدمات درج ہیں اور وہ منفی پروپیگنڈے برمبنی اور منفی سیاست کی عکاسی کرتے ہوئے اس قسم کی جعلی ویڈیو ز جاری کرکے علاقے کے لوگوں میں خوف وہراس اور انتشارپھیلانا چاہتے ہیں اور ماضی میں بھی ایسا کرتے آرہے ہیں اور موجودہ ویڈیوبھی اسی منفی سیاست کا حصہ ہے اگرجمشیددستی کو کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش ہے تو وہ متعلقہ فورم پر رجوع کرسکتے ہیں اور جو بھی قانونی کارروائی بنے گی اسے عملی جامع پہنایا جائے گا ۔
Comments are closed.