بھارتی فلم آر آر آر کے اداکار جاپان کے زلزلے میں بال بال بچ گئے
ممبئی (آن لائن) ساوتھ انڈین فلموں کے اسٹار نند مورتی تارک راما راوٴ جونئیر المعروف جونیئر این ٹی آر جاپان میں آنے والے زلزلہ کے جھٹکوں میں محفوظ رہے لیکن زلزلے سے ہونے والے نقصان پر گہرے صدمے میں مبتلا ہوگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ عالمی ایوارڈ یافتہ بھارتی فلم آر آر آر کے اداکار جونیئر این ٹی آر نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ ایک ہفتے جاپان میں قیام کے بعد آج ہی بھارت واپس لوٹے ہیں۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ آج ہی جاپان سے گھر واپس آیا ہوں اور زلزلے کے جھٹکوں کا سن کر شدید صدمے میں ہوں۔ میں نے گزشتہ ہفتہ وہاں گزارا ہے، اب میرا دل ہر متاثرہ شخص کے لیے غم سے پھٹ رہا ہے۔ انہوں مزید لکھا کہ شکرگزار ہوں کہ جاپانی عوام نے تحمل کا مظاہرہ پیش کیا اور ان کی فوری ریکوری کے لیے پْر امید ہوں۔ جاپان مضبوط رہے
Comments are closed.