بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل گولڈی برار دہشت گرد قرار

ممبئی (آن لائن) بھارتی ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار اور سیاست دان سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ گولڈی برار کو دہشتگرد قرار دے دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی وزارت داخلہ نے مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ اور پنجاب پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب ستویندر سنگھ عرف گولڈی برار کو ملک میں موجود غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون کے تحت دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔ بھارتی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ گولڈی برار سکھوں کے لیے الگ ملک خالصتان کی حامی تنظیم خالصہ انٹرنیشنل سے وابستہ ہے، اس کے علاوہ وہ اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گولڈی برار پر بھارتی سیاسی رہنماوٴں کو دھمکی آمیز کالز کرکے تاوان کا مطالبہ کرنے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر قتل کی دھمکیاں دینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں

Comments are closed.