بھارتی فوج نے 2023ء میں 120 کشمیریوں کو شہید کیا

سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم گزشتہ سال بھی جاری رہے، بھارتی فوج نے 2023ء میں 120 کشمیریوں کو شہید کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہید کشمیریوں میں چار خواتین بھی شامل ہیں اور 107 کشمیریوں کو زخمی کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 41 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں یا دوران حراست شہید کیا گیا، قابض فوج نے محاصروں کے دوران 3 ہزار 600 سے زائد گرفتاریاں کیں، سری نگر کی جامع مسجد میں گزشتہ سال 11 مرتبہ نماز جمعہ ادا نہ کرنے دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق مسرت عالم، یاسین ملک، آسیہ اندرابی سمیت متعدد حریت رہنما دہلی کی تہاڑ جیل میں بدستور قید ہیں

Comments are closed.