ترکیہ، میچ کے دوران اسرائیلی جارحیت کی حمایت کرنے پر اسرائیلی فٹبالر گرفتار
انقرہ (آن لائن) ترکیہ میں فٹبال میچ کے دوران اسرائیلی جارحیت کی حمایت کرنے پر اسرائیلی فٹبالر کو گرفتار کرلیا گیا۔ترک میڈیا کے مطابق اسرائیلی فٹبالر ساگیو نے میچ میں گول کے بعد جشن مناتے ہوئے ہاتھ میں بندھی پٹی دکھائی جس میں سات اکتوبر کے سو دن لکھا ہوا تھا اور اسٹاف آف ڈیوڈ بنا ہوا تھا۔اس حرکت کے بعد فٹبالر کے خلاف لوگوں کو نفرت پر ابھارنے کا مقدمہ بن گیا اور انہیں گرفتارکیا گیا۔
ترک فٹبال کلب نے ساگیو کے ساتھ معاہدہ بھی ختم کردیا۔ ترک سوپر لیگ کلب انٹالیاسپور کے لیے کھیلنے والے اسرائیلی فٹبالر ساگیو جیزکل کو ترک کپ کے 5ویں راوٴنڈ میں ترابزونسپور کے خلاف 68ویں منٹ میں گول کرنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ 28 سالہ فٹبالرنے اپنی بائیں کلائی کی پٹی پر لکھے ہوئے ایک اقتباس کی طرف اشارہ کیا جس میں کہا گیا تھا "100 دن۔ 07/10″۔ کھلاڑی Jehezkel اسرائیل MNT کے لیے آٹھ بار کھیلا ہے اور اس کا اشارہ غزہ میں جاری نسل کشی کی طرف ہے۔انٹالیاسپور فٹبال کلب جو ترکی سپر لیگ میں کھیلتا ہے اس واقعے پر اسے پہلے ہی برطرف کر چکا ہے۔ ترکی کے وزیر انصاف نے کہا ہے کہ کھلاڑی سے نفرت پر اکسانے کے مشتبہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ انطالیہ کے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے اسرائیلی فٹبالر ساگیو جیہزکل کے خلاف غزہ میں اسرائیل کی طرف سے کیے گئے قتل عام کے حق میں نفرت انگیز جشن منانے کی وجہ سے عوام کو نفرت پر اکسانے کے لیے عدالتی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ترک فٹ بال فیڈریشن نے بھی اسرائیلی فٹبالر کے اقدام کی مذمت کی اور انتالیا اسپور کلب کے ساتھ اتحاد کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی نے قوم کی اقدار کے خلاف کام کیا ہے
Comments are closed.