غزہ،اسرائیل کے وحشیانہ حملے، 24 گھنٹوں میں صحافی سمیت مزید 125 فلسطینی شہید
غزہ ،واشنگٹن (آن لائن) غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورا ن مزید 125 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ گزشتہ 48 گھنٹوں سے انٹرنیٹ اور ٹیلیفون سروس بھی معطل ہے۔دوسری جانب نے امریکہ اسرائیل سے غزہ پر حملوں میں کمی لا نے کا مطالبہ کیا ہے ۔ غزہ میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں خان یونس اوررفح میں حملے کیے ان حملوں میں اسرائیلی فوج نے 2 اسپتالوں، اسکول اور درجنوں گھروں کو نشانہ بنایا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ شہر کے شمال میں اسرائیلی بمباری میں 33 فلسطینی شہید اور متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں کئی گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے میں چھاپا مار کارروائیوں کے دوران صیہونی فورسز نے مزید 5 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، نابلس اور قلقلیا میں کئی گھروں کو بلڈوزر سے مسمار کردیا گیا جبکہ صہیونی فوج کئی نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر اپنے ساتھ لی گئی۔اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی بمباری سے صحافی یزان الزویدی جاں بحق ہوگئے، اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 82 ہوگئی ہے۔غزہ میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے انٹرنیٹ اور ٹیلیفون سروس معطل ہے، ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے حکام نے بتایا کہ انٹرنیٹ کی بحالی کیلئے کام کرنے والے ان کے 2 ملازمین کو بھی گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا ہے۔
ادھر اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ میں طبی سہولیات محدود ہیں اور علاقے میں کوئی اسپتال مکمل طور پر فعال نہیں ہے۔یاد رہے کہ صہیونی فوج 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک تقریباً 24 ہزار فلسطینیوں کو شہید جبکہ 60 ہزار 582 افراد کو زخمی کر چکی ہے، جنگ کے دوران غزہ میں 18 لاکھ فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب امریکا نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ پر جاری حملے کم کردے۔ غزہ پر اسرائیل کے حملوں کو 100 روز مکمل ہونے پر وائٹ ہاوٴس کے قومی سلامتی کے مشیر میڈیا بریفنگ میں ااسرائیل پر غزہ پر حملے روکنے پر زور دیا۔ جون کربی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی حماس کے خلاف جنگ کو ختم کرنے کا یہ صحیح وقت ہے۔ اسرائیل سے غزہ پرحملوں کی شدت کم کرنے سے متعلق بات کی ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کی ایجنیس کا کہنا ہے کہ غزہ کے شہریوں کے لیے 100 دن 100 سال کے برابر ہیں۔ فلسطینی جن مشکلات سے گزر رہے ہیں ان کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔دریں اثناء فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف لندن سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں اسرائیل کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرے کیے اور اسرائیل سے نہتے فلسطینیوں پر حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔
Comments are closed.