آصف علی زرداری نے پارٹی کی مرکزی قیادت کو لاہور طلب
لاہور (آن لائن) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی کی مرکزی قیادت کو لاہور طلب کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ پارٹی کی مرکزی قیادت نے منگل کے روز ہی لاہور پہنچ کر بلاول ہاؤس لاہور میں آصف علی زرداری سے ملاقات کرنا تھی۔ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری جنہوں نے پیر سے لاہور میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں آج لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127کا دورہ کریں گے اور لاہور ہی سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 161میں پارٹی کے نامزد امیدوار فیصل میر کے انتحابی دفتر کا افتتاح کریں گے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت جو منگل کو لاہور پہنچنا تھی نے لاہور پہنچ کے سابق صادر سے ملاقات کی اور 21جنوری کو لاہور سے حلقہ این اے 127میں ہونے والے بلاول بھٹوزرداری کے انتحابی جلسے پر مشاورت کرتے ہوئے جلسے کے انتظامات کو ختمی شکل دی گئی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری لاہور میں قیام کے دوران بلاول ہاؤس لاہور میں بیٹھ کر بلاول بھٹو کی انتحابی مہم کو خود مانیٹر کریں گے
Comments are closed.