الیکشن 2024 کے سلسلے میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام شروع

لاہور (ہنگامہ نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن 2024 کے سلسلے میں ملک بھر میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام شروع کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کمیشن نے اس حوالے سے تمام ڈی آر اوز اور آر اوز کو سرکلر جاری کر دیا ہے جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کے ریٹرنگ افسران کو امیدواروں کے انتحابی نشانات تبدیل نہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ اگر کسی آر او کو کسی امیدوار کا انتخابی نشان تبدیل کرنا ناگزیر ہو تو وہ پہلے الیکشن کمیشن سے اجازت لینا لازم ہو گی

Comments are closed.